چوکور پہیوں پر چلنے والی سائیکل نے لوگوں کو حیران کر دیا

Apr 17, 2023 | 11:29:AM
 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک سائیکل چوکور پہیوں پر چلتی دکھائی دے رہی ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک سائیکل چوکور پہیوں پر چلتی دکھائی دے رہی ہے۔ 

دنیا بھر میں تخلیقی صلاحیت رکھنے والے افراد نت نئی چیزیں ایجاد کرتے رہتے ہیں اور ایسی ہی ایک ایجاد نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔\

ایک روسی انجینیئر نے چوکور پہیوں سے چلنے والی سائیکل بنا لی ہے۔  یہ انجینیئر اس سے قبل بھی مختلف انوکھی اشیا ایجاد کرچکا ہے تاہم اب ان کی اس حالیہ ایجاد نے لوگوں کے دماغوں کو چکرا دیا ہے۔

لوگوں نے فزکس کے اصولوں کو نظر انداز کرتی اس شے کو سچ ماننے سے انکار کردیا ہے اور اس حوالے سے مختلف آرا دے رہے ہیں۔

ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ دراصل چوکور فریم کے اندر کا ڈھانچہ گولائی میں حرکت کر رہا ہے سو تکنیکی طور پر یہ چوکور پہیے نہیں ہیں۔ ایک اور صارف نے کہا کہ اگر یہ پہیے کارآمد بھی ہیں تو یہ رگڑ کے لیے زیادہ توانائی استعمال کریں گے۔

متعدد صارفین نے اس پر مزاحیہ اور طنزیہ تبصرے بھی کیے۔