شیر کا سڑکوں گلیوں میں مٹر گشت۔۔شہریو ں میں خو ف و ہراس۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر الخبر کی سڑکوں پر ایک شیر نکل آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف کی جانب سے بتایا گیا کہ مشرقی صوبے کے شہر الخبر کی سڑکوں پر نکل آنے والے شیر پر قابو پا لیا گیا۔ واقعے کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باعث شہر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیاتھا۔
اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر رہائشی علاقوں میں آزادانہ گھوم پھر رہا ہے۔میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شیر کو نیند آور انجیکشن لگا کر اسے جانوروں کے طبی ماہرین کی نگرانی میں متعلقہ مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ شیر پر قابو پانے کی کارروائی میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارکے ساتھ جہاز کے اندر فضائی میزبانوں کازبر دست ڈانس ۔۔ویڈیووائرل
#السعودية الحياة الفطرية: السيطرة على #أسد طليق بعد تلقي بلاغ عن وجوده في أحد الشوارع بمدينة #الخبر.
— خليجية نيوز (@khalejianews) October 12, 2021
حيث تم التعامل مع #الأسد وتخديره ونقله إلى مركز الإيواء تحت رعاية متخصصين وإشراف بيطري،وتمت السيطرة دون وقوع أي ضرر على السكان أو على الكائن#المركز_الوطني_لتنمية_الحياة_الفطرية pic.twitter.com/csagDkC4hV