بزرگوں کیلئے کورونا ویکسین لگوا نا آسان

Mar 16, 2021 | 22:52:PM
بزرگوں کیلئے کورونا ویکسین لگوا نا آسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) 70 سال سے زائد عمر کے افراد پن کوڈ کے بغیر صرف شناختی کارڈ دکھا کر 70سال سے زائد عمر افراد ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے 70 سال سے زائد عمر افراد کے لئے رجسٹریشن اور پن کوڈ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ 70 سال سے کم مگر 60 سال سے زائد عمر والے صرف رجسٹرڈ افراد کو ایس ایم ایس پر پن کوڈ موصول ہونے کے بعد ہی ویکسین لگائی جائے گی۔
کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ60 سال سے زائد عمر کے افرادکورونا ویکسین رجسٹریشن کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ارسال کریں۔ 60 سے 70 سال کی درمیان عمر والے افراد ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیقی کوڈ موصول ہونے کے بعد ہی ویکسی نیشن سینٹر تشریف لائیں۔ باقاعدہ رجسٹریشن کے ذریعے پن کوڈ نمبر پر ویکسین لگانے سے وقت اور وسائل دونوں کی بچت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن سینٹرز پر صبح 8 سے رات 8 بجے تک ویکسی نیشن لگانے کا عمل جاری ہے۔ تمام ویکسی نیشن مراکز پر معمر افراد کی آسانی کیلئے بہترین انتظامات موجود ہیں۔ عوام الناس سے درخواست ہے کہ ویکسین سے متعلق اڑنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں،بر وقت ویکسین لگوا کر وباکے کنٹرول میں اپنا کردار ادا کریں۔ کورونا ویکسین یا ویکسی نیشن سنٹرز سے متعلق تفصیلی معلومات کیلئے 1033پر رابطہ کریں۔