سری لنکا کا چین کو 1 لاکھ بندر فروخت کرنے کا اعلان

Apr 16, 2023 | 11:15:AM
سخت معاشی مشکلات سے دوچار ملک سری لنکا نے اپنی معیشت کو سہارا دینے کے لیے بندر فروخت کرنے پر غور شروع کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سخت معاشی مشکلات سے دوچار ملک سری لنکا نے اپنی معیشت کو سہارا دینے کے لیے بندر فروخت کرنے پر غور شروع کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سری لنکا نے مالی مشکلات پر قابو پانے کے لیے چین کو اپنے بندر فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر زراعت مہندا امرویرا نے اس متعلق بتایا کہ چین کو 1 لاکھ بندر فروخت کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، ہمارے جنگلوں میں 30 لاکھ بندر ہیں جو کہ ایک بڑی تعداد ہے۔

مہندا امرویرا نے بتایا کہ یہ بندر زراعت اور فصلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں جس کے براہ راست اثرات ملکی معیشت پر پڑتے ہیں۔  یہی وجہ ہے کہ سری لنکا نے کئی جانوروں کو حفاظتی فہرست سے خارج کردیا ہے جن میں تین اقسام کے بندر، مور اور جنگلی خنزیرشامل ہیں۔ اب کسان اپنے تحفظ کے لیے انہیں مارسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی ایوانِ وزیرِ اعلیٰ پنجاب آمد، لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی دورہ

سری لنکا کا مؤقف ہے کہ بندروں کی بڑھتی ہوئی آبادی نہ صرف فصلوں کو نقصان پہنچارہی ہے بلکہ وہ انساںوں پر حملے بھی کررہی ہے۔ 

مہندرا نے کہا ہے کہ چین ان بندروں کو اپنے چڑیا گھروں میں رکھنے کا خواہاں ہے چین میں 1000 چڑیا گھروں کے لیے یہ بندر فروخت کئےجائیں گے اور اس ضمن میں ایک کمیٹی بنادی گئی ہے۔

دوسری جانب لوگوں کو خدشہ ہے کہ چین ان بندروں کا گوشت استعمال کر سکتا ہے تاہم سری لنکن وزیر نے ایسے امکان کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ چین یہاں بندروں کو پکڑنے اور انہیں لے جانے کے اخراجات خود اٹھائے گا۔