بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ،سینکڑوں افراد گرفتار

Sep 15, 2023 | 10:40:AM
بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ،سینکڑوں افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد،عبدالجبار)بجلی چوروں کے خلاف ملک بھر  میں کریک ڈاؤن جاری ،مقدمات درج سینکڑوں افراد گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں بجلی چوروں کے خلاف واپڈا ملازمین اور پولیس کا مشترکہ آپریشن عمل میں آیا ہے ، 80 کے قریب مقدمات درج کر 60 بجلی چور وں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، بجلی چور سرائے عالمگیر لالہ موسیٰ کھاریاں جلالپور جٹاں کنجاہ میں پکڑے گئے ،گرفتار بجلی چوروں سے لاکھوں روپے جرمانہ وصول کر کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیے گئے،گیپکو حکام کا کہنا ہے کہ کنڈا مافیا عرصہ دراز سے مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے تھے۔

دوسری جانب شکارپور میں سیپکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا جبکہ ضلعے بھر میں مجموعی طور پر 12 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا شہر بھر میں کنڈا کنکشن ختم کیے گئے ،سیپکو حکام کے مطابق بجلی چوری پر 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اسٹور گنج ،کڑی نواب خان، کڑی عطا محمد، اللہ والا چوک ،حاجی لطیف شاہ سمیت دیگر علاقوں میں آپریشن کیا گیا ہے، سب ڈویژن ون ٹو سمیت دیگر سب ڈویژن میں کنڈا کنیکشن اور بقایاجات والے صارفین کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
سیپکو حکام کا مزید کہنا ہے کہ 2 ہزار سے زائد افراد سے بقایاجات رکوری کی گئی ہے، ایک ہزار سے زائد کنڈا کنکشن کاٹے گئے ہیں، شہر میں مختلف علاقوں میں سیپکو کی 15 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، آپریشن میں شکارپور زونل مینیجر ڈویژن لاڑکانہ، آپریشن سرکل چیئرمین خیام پٹھان ،ای سی صابر بگٹی ،لالا شعیب سمیت دیگر آفسراں شامل، بقایاجات صارفین سے مجموعی طور پر سٹی سے 40 لاکھ روپے رکوری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن میں دھماکا