ملک کو ہمیشہ نظریہ ضرورت نے خراب کیا، مریم نواز

May 15, 2023 | 19:00:PM
ملک کو ہمیشہ نظریہ ضرورت نے خراب کیا، مریم نواز
کیپشن: مریم نواز دھرنے سے خطاب کررہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز مریم نواز کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ کے سنگ مر مر کو عمران داری سے داغدار کرنے پر عوام سوال پوچھنے آئے ہیں، پوچھتی ہوں عوام کے سمندر کو دیکھ کر خوشی ہوئی؟ ۔
سپریم کورٹ کے سامنے پی ڈی ایم کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ پاکستان کے اصل عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر شاہراہ دستورپر موجود ہے،سپریم کورٹ کے سنگ مر مر کو عمران داری سے داغدار کرنے پر عوام سوال پوچھنے آئے ہیں، پاکستان کی ترقی اور تباہی انہی کے فیصلوں سے ہوتی ہے، پوچھتی ہوں عوام کے سمندر کو دیکھ کر خوشی ہوئی؟ ۔
چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہاکہ اس عمارت سے طاقتور کو پکڑا جانا تھا،دہشتگرد کو قانون کے کٹہرے میں لانا اس عمارت کی ذمہ داری تھی ،جس عمارت سے انصاف ملنا تھا، وہاں پر بیٹھ کر کچھ سہولت کار انصاف کا قتل کر رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ 60ارب روپے کے مجرم کو عدالت میں ویلکم کہا گیا، تمہارا کام قانون کی تشریح کرنا ہے اسے روکنا نہیں۔
مریم نواز کاکہناتھا کہ ملک کو ہمیشہ نظریہ ضرورت نے خراب کیا،عمران خان کی گرفتاری پرعوام نے احتجاج نہیں کیا، نکلے تو بلوائی نکلے،عوام احتجاج کرنے کیلئے ماچس اور تیلی لے کر نہیں نکلتی،بلوائیوں نے فوجی تنصیبات کو ہدف بنا کر نشانہ بنایا، ان کاکہناتھا کہ رینجرز کا شکریہ اداکرو تمھاری ٹانگ 2گھنٹے میں ٹھیک کردی۔
چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاکہ کبھی اتنی توہین عدالت نہیں ہوئی جتنی عمرعطابندیال نے کی، عمرعطابندیال صاحب اتنے فعال ہوئے کہ ایک ہی دن میں پٹیشن دائر، فکس ہوئی اور رہائی ہوئی،ان کاکہناتھا کہ القادر ٹرسٹ کا60 ارب کا کیس یہ ہے این سی اے نے رقم پاکستان بھیجی، عمران نے اپنے دوست کی جیب میں ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران ریاض کو گرفتار کرنے والا ایس ایچ او معطل ،توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری