بھارت میں حجاب پر پابندی،او آئی سی بھی میدان میں آگئی 

Feb 15, 2022 | 09:42:AM
او آئی سی ، میدان میں
کیپشن: بھارت میں حجاب پر پابندی کیخلاف مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں حجاب کا تنازعہ شدت اختیار کرچکا ۔ ہندو انتہا پسندباحجاب طالبات کوکلاس میں جانے سے روک رہے ہیں ہندوستان کے کالجز اور اسکول بھی ہندو انتہاپسندوں کا مکمل ساتھ دے رہے ہیں حکومت ادارے بھی ہندو انتہاپسندوں کٹھ پتلی بن گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں انتہاپسندی کا راج ،سکول ٹیچر نے طالبہ کو حجاب اتارنے پر مجبور کردیا
اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی بھارت میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کےخلاف میدان میں آگئی ۔او آئی سی نے طالبات کو حجاب سے روکنے پر تشویش کا اظہار کیااور بھارتی حکومت سے مسلمانوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں اسکولوں اور کالجوں میں مسلمان طالبات کے حجاب اور برقع پہننے پر پابندی لگی ہوئی ۔طالبات حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ عدالتوں کا رخ کررہی ہیں مگر ان کی شنوائی نہیں ہورہی ۔کرناٹک ہائیکورٹ نے بھی فیصلہ آنے تک حجاب پر پابندی کا فیصلہ سنایا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ کا حجاب پر پابندی کا فیصلہ ۔۔۔بھارتی طالبات کا پھرسپریم کورٹ سے رجوع