بنگلہ دیش میں بھوک سے کوئی نہیں مرتا۔۔ وزیرخارجہ نے بھارتی الزام مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بنگلہ دیش نے کہاہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کا پڑوسی ملک سے متعلق علم محدود ہے اسی لیے وہ ایسی بیان بازی کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش نے در اندازی سے متعلق بھارتی وزیر داخلہ کے بیان پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین جب اس طرح کے گہرے رشتے ہوں تو ان کا ایسا بیان، ناقابل قبول ہے۔
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبد المومن کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش سے متعلق امیت شاہ کا علم بہت محدود ہے شاید اسی لئے انہوں نے ایسی بات کہی ہو گی۔
واضح رہےبھارت کے وزیر داخلہ اور مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ نے دو روز قبل اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بنگلہ دیش میں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے اسی لیے وہ بھارت میں در اندازی کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔اس سے متعلق جب ڈھاکہ کے ایک مقامی اخبار نے بنگلہ دیشی وزیر خارجہ اے کے عبد المومن سے سول کیا تو انہوں نے کہاکہ اس دنیا میں بہت سے عقل مند لوگ ہیں، کچھ تو دیکھنے کے بعد نظر انداز کر جاتے ہیں، وہ آگاہی کے باوجود بھی اسے سمجھنا نہیں چاہتے۔ لیکن اگر انہوں (امیت شاہ)نے ایسا کہا ہے تو میں یہی کہوں گا بنگلہ دیش سے متعلق ان کا علم بہت محدود ہے۔ بنگلہ دیش میں بھوک سے کوئی نہیں مرتا ہے۔ یہاں قحط سالی جیسی کوئی غربت نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے تبصرے،قطعی ناقابل قبول ہیں، خاص طور پر اس وقت جب، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان رشتے بہت گہرے ہیں۔ ایسے تبصروں سے غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔بنگلہ دیشی وزیر خارجہ نے کہا کہ بہت سے سماجی سیکٹر میں بنگلہ دیش امیت شاہ کے ملک سے بھی بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں تقریبا ً90 فیصد لوگ اچھے قسم کے بیت الخلا کا استعمال کرتے ہیں جبکہ بھارت کی پچاس فیصد سے بھی زیادہ آبادی آج بھی ٹوائلٹ کی سہولیات سے محروم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں اعلی تعلیم یافتہ افراد کے لئے روزگار کی کمی ضرور ہے تاہم متوسط درجے کے تعلیم یافتہ افراد کے ساتھ ایسا نہیں ہے،ایک لاکھ سے بھی زیادہ بھارتی شہری بنگلہ دیش میں کام کرتے ہیں۔ ہمیں بھارت جانے کی کیا ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔تحریک انصاف کے ایک اور رکن قو می اسمبلی جہانگیر ترین کے کیمپ میں جا پہنچے