امریکی صدرکے سامنے ڈانس کرنیوالی مصری رقاصہ ددرناک زندگی  گزارنے پر مجبور

Mar 14, 2022 | 18:08:PM
مصر، معروف، رقاصہ، فنکارہ، نجوی فواد
کیپشن: مصر کی معروف رقاصہ اور فنکارہ نجوی فواد (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک مصر کی ماضی کی معروف رقاصہ اور فنکارہ نجوی فواد ان دنوں کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ وہ تنہائی اور معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ نجوی فواد نے امریکی صدر جمی کارٹر اور سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر کے سامنے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

العریبہ ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق یہ بات مصری نوجوان اداکارہ منہ جلال نے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک وڈیو میں بتائی۔مشہور رقاصہ نجوی کو شکایت ہے کہ انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ فن کی دنیا کی تین شخصیات کے سوا کسی نے ان کے حالات اور بیماری کی خبر نہیں رکھی۔ یہ شخصیات منہ جلال، سعید جلال اور نبیلہ عبید ہیں۔نجوی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈیڑھ برس سے ریڑھ کی ہڈی کے مہرے پھسل جانے کے مرض میں مبتلا ہیں۔ اس کے سبب انہیں حرکت کرنے میں رکاوٹ کا سامنا ہے اور ضروریات پوری کرنے کے واسطے کسی معاون کی ضرورت ہے۔مصری رقاصہ نے فن کاروں کی انجمن اور ساتھی فن کاروں کی جانب سے انہیں نظر انداز کئے جانے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ نجوی فؤاد نے وزیر ثقافت سے مطالبہ کیا کہ سینئر فنکاروں کے حالات کا خیال رکھنے کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں اور پروڈکشن کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ فن کاروں کو کام کی رائلٹی بھی دیں۔

نجوی فؤاد نے 6 جنوری1943ء کو مصر کے شہر اسکندریہ میں جنم لیا۔ انہوں نے رقاصہ کے طور پر کام کیا اور اس کے بعد سنیما کی دنیا میں قدم رکھا اور متعدد فلموں میں اداکاری کی۔نجوی نے ایک سینیما پروڈکشن کمپنی قائم کی اور کئی فلمیں بنائیں۔ انہوں نے بعض اسٹیج ڈراموں میں بھی کام کیا۔ نجوی نے 1998ء میں رقص کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

یاد رہے کہ نجوی کا شمار اپنے زمانے کی مشہور ترین رقاصاؤں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے سابق امریکی صدر جمی کارٹر اور سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر کے سامنے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔ کسنجر نے 1976ء میں قاہرہ کے دورے میں نجوی کا رقص دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اس مقصد کے لیے وہ کئی بار ایک بڑے ہوٹل میں گئے اور نجوی کے رقص سے لطف اندوز ہوئے۔ سابق امریکی صدر جمی کارٹر بھی نجوی کے رقص کے دلداداتھے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو؛ لڑکی تصویر کیلئے پوز بناتے روسی جنگی جہاروں کی بمباری کی زد میں