میانمار :فورسز کی دھرنے پر بیٹھے شہریوں پر فائرنگ، مزید 6 افراد ہلاک

Mar 14, 2021 | 14:36:PM
میانمار :فورسز کی دھرنے پر بیٹھے شہریوں پر فائرنگ، مزید 6 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) میانمار میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قابض ہونیوالی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مزید 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلا غ کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج جاری ہے، فورسز نے ایک بار پھر منڈالے شہر میں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کرکے دھرنے پر بیٹھے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے کئی افراد کو ہلاک کردیا۔دھرنے میں موجود عینی شاہدین کا کہناہے کہ فورسز نے ایمبولینس میں موجود زخمیوں کو پہلے ہسپتال جانے سے روکا، جسکے باعث ایک شہری ہلاک ہوا مظاہرین اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرتے رہے۔اس کے علاوہ میانمار کے سب سے بڑے شہر ینگون میں سینکڑوں مظاہرین قیدیوں کی رہائی کے لئے پولیس سٹیشن کے باہر جمع ہوئے جس پر اہلکاروں نے ہجوم میں براہ راست فائرنگ کرکے شہریوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ادھر امریکا، آسٹریلیا اور جاپان سمیت دیگر ممالک کے سربراہان نے میانمار میں جمہوریت کی دوبارہ بحالی کے لئے ملکر کو شش کرنے کا اعلان کیاہے۔