پاکستان کی سرمایہ کار پالیسی سب سے آسان ہے، وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز

Dec 14, 2023 | 16:44:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وقاص عظیم)چین کے صوبہ شانگ شو میں منعقدہ پاک چین اکنامک اینڈ ٹریڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا  کہنا تھا کہ پاکستان کی سرمایہ کار پالیسی پورے جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ آسان ہے ۔

وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی اور سرمایہ کار پارٹنر ہے ،پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکسٹائل شعبے میں جوائنٹ وینچر کیے جاسکتے ہیں ،دونوں ممالک کے ٹیکسٹائل مینو فیکچررز پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ،پورے جنوبی ایشیا میں پاکستان کی سرمایہ کار پالیسی سب سے آسان ہے ،سی پیک کے تحت قائم کیے گئے خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاروں کو کئی مراعات دی گئی ہیں ،چینی سرمایہ کاروں کو ٹیکس چھوٹ فراہم کی جا رہی ہیں ، گزشتہ 10 سال میں سی پیک کے تحت اربوں ڈالرز کے منصوبے مکمل ہوئے ہیں ،دونوں ممالک کے مابین ٹیکسٹائل کا شعبہ اہم ہے۔ 

گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل پاکستانی معیشت کی سب سے بڑی انڈسٹری ہے،ملکی برآمدات میں ٹیکسٹائل کا شیئر 60 فیصد ہے ،2021-22 میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 19 ارب ڈالرز تھیں ،پاکستان چین سے ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل مشینری کا بڑا امپورٹر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :جونیئر ہاکی ورلڈکپ: پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں بڑے مارجن سے شکست