ٹھنڈی ہوائیں اوربارش۔ محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنا دی

Apr 14, 2022 | 08:53:AM
ٹھنڈی ہوائیں اوربارشیں۔ محکمہ موسمیات نےاہم خبر سنا دی
کیپشن: تیزہوائیں اور بارش فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد،پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا میں آندھی، تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں کل مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، اسلام آباد میں کل آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بوندا باندی کی توقع ہے جبکہ  پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، میں آندھی تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔خطہ پوٹھوہار، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں آندھی تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بونداباندی ہو سکتی ہے۔

سیالکوٹ، لاہور،شیخوپورہ، فیصل آباداور نارووال میں آندھی تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بونداباندی ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا،دیر ،چترال ، سوات ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں آندھی تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں آندھی تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہے گا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی استحکام ۔۔ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ۔۔آج کتنا سستا ہوا