آئی سی سی نے کرپشن سکینڈل میں ایک اور کرکٹر کو بڑی سزا سنا دی

Apr 14, 2021 | 19:29:PM
آئی سی سی نے کرپشن سکینڈل میں ایک اور کرکٹر کو بڑی سزا سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی آٹھ سال کی پابندی عائد کردی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زمبابوے کے سابق فاسٹ بولر،کپتان اور کوچ ہیتھ اسٹریک کو آئی سی سی کے اینٹی کرپشن ضوابط کی خلاف ورزی پر آٹھ سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اسٹریک پر الزام ہے کہ انہوں نے2017-18 میں ٹیم کی کوچنگ کے دوران کرپٹ عناصر کی معاونت کی تھی، اس کے علاوہ اسٹریک پر انڈین پریمیئر لیگ، بنگلہ دیش لیگ اور افغان لیگ میں بھی فکسنگ کی مدد دینے کے الزامات ہیں۔
ہیتھ اسٹریک نے خود پر عائد الزامات کو تسلیم کیا، جس پر آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی ٹریبونل نے ان پر آٹھ سال کی پابندی عائد کی، پابندی اٹھائیس مارچ 2029 کو ختم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق، 2 ہزار 755 متاثر