رمضان المبارک میں کورونا سے بچائو کیلئے نئے ایس او پیز جاری

Apr 14, 2021 | 17:25:PM
رمضان المبارک میں کورونا سے بچائو کیلئے نئے ایس او پیز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب حکومت نے ماہ رمضان میں کورونا وائرس سے بچائو کیلئے نئے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے رمضان المبارک میں کورونا وائرس سے بچائو کیلئے نئے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مساجد، بازار، مزاروں کے داخلی دروازوں پر ہینڈ سینا ٹائزر، ماسک کی فراہمی کا اہتمام لازمی ہوگا۔
 ماسک کے بغیر مساجد میں داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی، فرش کو صاف کرنے کیلئے پانی میں کلورین کا محلول بنا کر دھویا جائے، مسجد میں صف بندی میں نمازیوں کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ رہے، کھانسی اور بخار کے شکار افراد گھر پر عبادت کریں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کورونا سے بچائو کی ہدایات کو مناسب مقامات پر آویزاں کیا جائے، بازاروں، مساجد میں آنے جانے کیلئے الگ الگ راستے بنائے جائیں، مساجد، امام بارگاہوں میں صحن یا کھلی جگہوں پر عبادت کا اہتمام کیا جائے۔
 رمضان میں بازاروں، مساجد، مزاروں، امام بارگاہوں میں لائن کی پابندی یقینی بنائی جائے، اجتماعی اعتکاف کی بجائےانفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کیلئے جگہ مختص کی جائے، مساجد میں ہاتھ ملانے، گلے ملنے سے مکمل پرہیز کیا جائے۔
سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو قوت مدافعت میں کمی کے باعث کورونا وائرس کا خطرہ زیادہ ہے اس لئے وہ ویکسین ضرور لگوائیں۔
یہ بھی پڑھیں :معروف اداکار سہیل احمد کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی