نئے برطانوی وزیراعظم کیلئے شبانہ محمود بھی مضبوط امیدوار

May 13, 2026 | 20:51:PM
نئے برطانوی وزیراعظم کیلئے شبانہ محمود بھی مضبوط امیدوار
کیپشن: شبانہ محمود ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارہ نئے وزیراعظم کےلیے 6 نام سامنے لے آیا، شبانہ محمود مضبوط امیدوار ہیں۔

برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات میں حکومتی پارٹی کے بدترین نتائج کے بعد وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے، اُن کی کابینہ کے 4 وزراء استعفیٰ دے چکے ہیں۔ 
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 80 سے زائد لیبر اراکینِ پارلیمنٹ اسٹارمر سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ وہ فوری طور پر استعفیٰ دیں یا پھر عہدہ چھوڑنے کے لیے شیڈول دیں۔

دوسری جانب 100 سے زائد لیبر اراکینِ پارلیمنٹ اسٹارمر کے دفاع میں سامنے آگئے، کیئر اسٹارمر نے استعفے کے مطالبے کو رد کردیا۔

برطانوی وزیراعظم نے کابینہ سے خطاب میں ایک بار پھر انتخابات میں ناکامی کی ذمہ داری لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی،  وزیراعظم شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی