پاکستان کا یوکرین کے شہریوں کیلئے امداد بھیجنے کا فیصلہ

Mar 13, 2022 | 15:28:PM
یوکرین ، پاکستان امداد
کیپشن: یوکرین کے مہاجرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان نے یوکرائن کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق یوکرائن کو ادویات،خوراک اور امدادی سامان بھیجا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے یوکرائن کو امدادی سامان بھیجنے کی منظوری دیدی،وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ،ذرائع کے مطابق یاکستان یوکرین کیلئے ادویات ، خوراک اور امدادی سامان بھیجے گا،امدادی سامان دو سی 130 جہاز کے ذریعے یوکرائن بھیجا جائیگا۔
6کروڑ روپے کی لاگت کا امدادی سامان یوکرائن بھیجا جائے گا،وزارت خارجہ نے جنگ زدہ یوکرائن کو امداد بھیجنے کی تجویز دی ،یوکرائن کو 100 خیمے,500 کمبل اور 500 بستر بھیجنے کی تجویز دی گئی تھی ۔ یوکرائن کو 30 جنریٹرز بھیجنے کی تجویز دی گئی ۔وزیر اعظم نے این ڈی ایم کو ادویات اور خوراک بھی یوکرائن بھیجنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں:قیمتی اشیاءکی درآمدپر پابندی ،روسی کمپنیوں کو بڑی اجازت مل گئی