قیمتی اشیاءکی درآمدپر پابندی ،روسی کمپنیوں کو بڑی اجازت مل گئی

Mar 13, 2022 | 13:17:PM
روسی صدر ، ولادی میرپوٹن
کیپشن: روسی صدر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے قیمتی اشیا کی درآمد پر پابندی کی صورت میں روسی کمپنیوں اور عوام کوقیمتی اشیاکی نقول بنانے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین پر حملے کی وجہ سے روس پر یورپ اورامریکا کی طرف سے شدید قسم کی اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔امریکا اور یورپ کی کئی کمپنیوں نے روس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیاجس کے پیش نظر روسی صدر نے اپنے شہریوں کو پابندی لگانیوالی کمپنیوں کی اشیا کی نقول تیار کرنے کی اجازت دیدی۔روسی صدر نے اپنی عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ جو سافٹ ویئر، چپ یا کوئی اور شے بناسکتے ہیں تو ضرور بنائیں۔
واضح رہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد امریکا اور برطانیہ دیگر ممالک نے سخت پابندیاں عائد کی ہیں ،امریکا اور برطانیہ نے روس سے تیل کی درآمدات پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد روس نے دھمکی دی کہ وہ یورپ کو گیس کی فراہمی مکمل بند کردے گا۔امریکی صدر نے روس کی قدرتی گیس اور کوئلے سمیت وسیع تر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب: ایک دن میں ریکارڈ 81 افراد کو سزائے موت دیدی گئی