مٹی کے تیل کے بعد جیٹ فیول بھی مہنگا،لائٹ ڈیزل سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اویس کیانی)مٹی کے تیل کے بعد طیاروں کا ایندھن بھی مہنگاہوگیا۔
جہازوں میں استعمال ہونےوالے جیٹ فیول کی قیمت میں12روپے32 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہواہے جس کے بعد جیٹ فیول کی قیمت بڑھ کر 295روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اس سےقبل جیٹ فیول کی قیمت 283 روپے 52پیسےفی لیٹر مقرر تھی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعدلائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقررکردی گئی ہے،اس سے قبل لائٹ ڈیزل کی قیمت 244 روپے 93 پیسے فی لیٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی مافیا بے قابو،عوام مہنگی گیس خریدنے پر مجبور
جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمتوں کااطلاق آج سےکیا گیا ہے۔