فالج کے شکار جسٹن بیبر کا دورہ بھارت خطرے میں پڑ گیا

Jun 13, 2022 | 13:52:PM
فالج کے شکار جسٹن بیبر کا دورہ بھارت خطرے میں پڑ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فالج کا شکار ہونے والے معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے ٹورنٹو اور واشنگٹن میں اپنے کنسرٹ منسوخ کرددیئے جبکہ ان کا دورہ بھارت بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریمسے ہنٹ سنڈروم کے شکار جسٹن بیبر نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ کہ انہیں ایک عجیب مرض لاحق ہوگیا ہے جس سے ان کا آدھا چہرہ مفلوج ہوگیا۔

یاد رہے کہ 28 سالہ جسٹن بیبر کو رواں سال مئی سے اگلے برس مارچ تک ورلڈ ٹور کرنا تھا۔تقریبا ایک سال پر محیط اس ورلڈ ٹور کے دوران 40 ممالک میں ان کے 125 پروگرامز طے ہیں۔ان مجوزہ پروگرامز کے 13 لاکھ سے زائد ٹکٹ بھی فروخت ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ 18 اکتوبر کو جسٹن بیبر نے بھارت میں بھی پرفارم کرنا ہے لیکن وہ فی الحال ٹورنٹو اور واشنگٹن کے کنسرٹ منسوخ کرکے آرام کر رہے ہیں۔