جو مشکل فیصلے کرنے تھے کر لیے، اب اچھے دن آنیوالے ہیں، مریم نواز

Jul 13, 2022 | 21:40:PM
مسلم لیگ ن، نائب صدر، مریم نواز، مہنگائی کو ریورس گیئر، ترقی پانچویں گیئر،
کیپشن: مریم نواز لیہ میں جلسے سے خطاب کر رہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اب مہنگائی کو ریورس گیئر لگے گا، ترقی پانچویں گیئر میں جائے گی۔
لیہ میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب اور پاکستان کی تقدیر بدلے گی، جب تک اس ملک میں ترقی نہیں آئے گی مریم نواز آرام سے نہیں بیٹھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جو مشکل فیصلے کرنے تھے کر لیے،اب اچھے دن آنے والے ہیں، اب اچھے دن دستک دے رہے ہیں، آنے والے چند گھنٹوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب اور پاکستان کے عوام جانتے ہیں یہ تباہی لانے والے کا نام عمرا ن خان ہے جس نے حکومت جانے کا پتہ چلنے پر پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں گرا دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ 50 لاکھ گھر دوں گا لیکن کسی کو گھر نہیں ملا، کرپشن تو ختم نہیں ہوئی کہیں سے فرح خان نکل آئی اور کہیں سے بشریٰ بی بی۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں خیبرپختونخوا جیسی صورتحال ہوتی تو ہم سب عوام کی خدمت میں حاضر ہوتے، خیبر پختونخوا میں لوگ لاوارث ہیں اوریہ پنجاب میں آکر گالیاں نکالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور،مردان اور صوابی ڈوب گئے ،عمران خان یہاں پنجاب کو ڈبونے آ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سی پیک بنایا جو پاکستان کی ترقی کاسب سے بڑا منصوبہ تھا جبکہ عمران خان نے جی پیک بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری فیس ادائیگی میں کروڑوں کے غبن کا الزام، شیخ رشید15جولائی کو اینٹی کرپشن طلب