قومی شاہراہوں سمیت موٹروے پر شدید دھند، ٹریفک کیلئے بند

Jan 13, 2024 | 00:34:AM
قومی شاہراہوں سمیت موٹروے پر شدید دھند، ٹریفک کیلئے بند
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج رات بھی دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی جس کے بعد موٹروے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

موٹروے ایم فور کو دھند کے باعث فیصل آباد سے گوجرہ تک، شور کوٹ سے گوجرہ اور عبدالحکیم سے شور کوٹ تک جبکہ موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ بھی دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کردی

دھند کے باعث موٹروے ایم تھری عبدالحکیم انٹرچینج سے لاہور، ایم فور عبدالحکیم انٹرچینج سے پنڈی بھٹیاں اور ملتان سے ایم فائیو موٹروے شیرشاہ انٹرچینج سے روہڑی تک بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دھند کے دوران موٹرویز مسافروں کی حفاظت کیلئے بند کی جاتی ہیں لہذا شہری غیرضروری سفر سے پرہیز کریں۔ اس کے علاوہ روڈ یوزرز گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔