اسلام آباد ہائیکورٹ حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ پر وکلا کے حملے کی تحقیقات کیلئے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیر کوپیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وکلا کی پکڑ دھکڑ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر خود عدالت میں پیش ہوئے۔ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ حملہ کرنے والے آدھے سے زیادہ وکیلوں کوخود جانتا ہوں لیکن بہتر ہوگاکہ اشتعال دلانے والوں کی نشاندہی وکلا تنظیمیں خود کریں،ہم پروکلا بحالی تحریک کے 90 شہدا کا قرض ہے۔
اسلام آبادہائی کورٹ نے 8 فروری کو اسلام آباد ہائیکورٹ پروکیلوں کا حملہ عدلیہ پر بدنما داغ قرار دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ اس واقعے کا کوئی ذمہ دار بچ نہ پائیں اورتمام حقائق سامنے لائے جائیں۔اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے ہائیکورٹ کوجامع تحقیقات کا یقین دلایا ہے۔
عدالت کی جانب سے موجودہ حکومت اور وزیراعطم عمران خان کی بھی تعریف کی گئی اور ریمارکس دئیے گئے کہ عدالت موجودہ حکومت بالخصوص وزیراعطم کی کاوشوں کو سراہتی ہے جنہوں نے کچہری کیلئے کمپلیکس کی فاسٹ ٹریک بنیادوں پر منظوری دی۔