فارم ہاﺅسز معاملہ،وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر رپورٹ طلب

Feb 13, 2021 | 19:28:PM
فارم ہاﺅسز معاملہ،وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیشن کورٹ ملیر نے حلیم عادل شیخ کے بھائی اورکزن کے فارم ہاﺅسز کیخلاف کارروائی پرایس پی کمپلین سیل سے7 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن جج ملیر نے حلیم عادل شیخ کے بھائی اور کزن کے فارم ہاؤسز کےخلاف کارروائی پر وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر کےخلاف اندارج مقدمہ کیلئے درخواست پر سماعت کی، درخواست سکیورٹی گارڈ روشن علی لاکھو کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں ڈائریکٹر انکروچمنٹ طارق دھاریجو،قاضی شاہد پرویز ،مراد علی شاہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانونی طور پر بنائے گئے فارم ہاو¿سز کےخلاف وزیر اعلیٰ سندھ کے کہنے پر کارروائی کی گئی ہے ، حکم امتناعی کے باوجود فارم ہاؤسز کے خلاف کارروائی کی گئی، پولیس کارروائی کے دوران دس ایل سی ڈیز و دیگر سامان بھی لے گئی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔