پاسپورٹ حاصل کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ، فراہمی تاخیر کا شکار

Aug 13, 2023 | 00:09:AM
پاسپورٹ حاصل کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ، فراہمی تاخیر کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  ملک بھر میں پاسپورٹ حاصل کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا جس کے باعث پاسپورٹ کی فراہمی تاخیر کا شکار ہو گئی۔

ملک کے بیشتر شہروں میں پاسپورٹ ڈیلیوری میں ایک مہینے سے زیادہ کی تاخیر ہونے لگی، جس وجہ سے عمرہ زائرین سمیت بیرونِ ملک ملازمتوں پر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاسپورٹ ڈلیوری میں اس غیر معمولی تاخیر کے باعث پاسپورٹ پارسل کا دورانیہ 10 دن کی بجائے 30 دن تک اور ارجنٹ پاسپورٹ کا دورانیہ 5 دن کی بجائے 15 دن تک ہو گیا ہے جبکہ فاسٹ ٹرک کے ذریعے پاسپورٹ ڈیلیوری کا دورانیہ 2 دن کی بجائے 5 دن سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی دارالحکومت میں بڑی پابندی عائد

دوسری جانب انتظامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ حاصل کرنے والے درخواست گزاروں کی تعداد میں اضافہ ہی پاسپورٹ ڈیلیوری میں تاخیر کی وجہ ہے، ہر روز درخواستیں 24 سے 26 ہزار سے بڑھ کر 40 ہزار تک ہو گئی ہیں، پاسپورٹ کی فراہمی کو وقت پر یقینی بنانے کیلئے پرنٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے 24 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔