طلبا کیلئے بڑی خوشخبری،نمبربڑھانے کیلئے امتحان دینے کے چانسز میں اضافہ 

Mar 12, 2022 | 22:07:PM
طلبا، امتحانی، سینٹر ، پیپرز
کیپشن: طلبا امتحانی سینٹر میں پیپرز دے رہے ہیں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹرمیڈیٹ میں ڈویژن کی امپروومنٹ کیلئے امتحان دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری آگئی، بورڈ  آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے نمبرزبڑھانے کیلئے امتحان دینے کے چانسز میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے اب طلبہ کو اجازت دے دی ہے کہ وہ انٹرمیڈیٹ میں ڈویژن بڑھانے کیلئے تین کی بجائے 4 بار امتحان دے سکیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ  پنجاب بورڈ کمیٹی چئیرمینز نے ڈویژن بہتر کرنیوالے طلبا کیلئے پالیسی میں تبدیلی کردی، نئی پالیسی کا اطلاق رواں سال سے ہوگا۔نئی پالیسی کے مطابق لاہور بورڈ کے زیرانتظام ہونیوالے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ڈویژن کی بہتری کیلئے طلبا تین سال میں چار بارامتحان دے سکیں گے اور اس فیصلے سے صرف 2021 میں امتحان دینے والے طلبہ مستفید ہو سکیں گے۔ فیصلہ گزشتہ روز پی بی سی سی کے ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا۔ بورڈ حکام کے مطابق ڈویژن کی بہتری کیلئے چار بارامتحان دینے کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتہ جاری کردیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے پرائیویٹ سکولوں کو بھی مئی میں پیپرز اور یکم اگست سے نیاتعلیمی سیشن شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی، اس حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: حرامانی کا اپنے ہی گانے پر زبردست ڈانس، ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم