سعودی فضائی آپریشن کو بحال کرنے کی تاریخ میں توسیع،17 مئی سے پروازیں چلیں گی

Mar 12, 2021 | 14:19:PM
سعودی فضائی آپریشن کو بحال کرنے کی تاریخ میں توسیع،17 مئی سے پروازیں چلیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث معطل بین الاقوامی فضائی آپریشن کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے، سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں چلائے جانے کا عندیہ دیا ہے.

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکومت نے اس سے قبل جنوری اور پھر 31 مارچ سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا لیکن اب سول ایوی ایشن کے خط میں  فضائی آپریشن کی بحالی کی تاریخ  میں توسیع کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے مقامی ائیرپورٹس کو سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے کہ اب بین الاقوامی پروازیں 31 مارچ کے بجائے 17 مئی سے پرواز کریں گی۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جن ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال اب بھی خراب ہے وہاں کے لئے فلائٹ آپریشن معطل کیا جاسکتا ہے۔