ڈاکٹر عظمیٰ خان اور انکے شوہر کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور 

Jun 12, 2023 | 18:55:PM
ڈاکٹر عظمیٰ خان اور انکے شوہر کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور 
کیپشن: ڈاکٹر عظمیٰ خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان اور انکے شوہر احد مجید نیازی کی کارسرکار میں مداخلت اوراینٹی کرپشن مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ خان اوران کے شوہر احد مجید نیازی نے درج مقدمات میں ہائیکورٹ ملتان بنچ سے رجوع کیا تھا ،ڈاکٹر عظمیٰ خان نے لاہور کے تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ نمبر 96/23 میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی،لاہور ہائیکورٹ ملتان کے دو رکنی ڈویژن بنچ کے جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس صادق محمود خرم نے 19 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
ڈاکٹر عظمیٰ خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات کے خلاف 10 مئی کو لاہور میں مقدمہ درج ہوا تھا، مقدمہ میں کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا ،ڈاکٹر عظمیٰ خان نے تھانہ ڈیرہ غازی خان میں درج مقدمہ نمبر 13/23 میں بھی حفاظتی ضمانت کے لئے بھی رجوع کیا،ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس صادق محمود خرم نے ڈاکٹر عظمیٰ خان اور انکے شوہر احد مجید نیازی کی اس کیس میں بھی حفاظتی ضمانت 22 جون تک منظور کرلی گئی،عدالت عالیہ ملتان بینچ نے دونوں مقدمات میں 19 جون اور 22 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: عطا اللہ تارڑ کو الزام تراشی مہنگی پڑگئی، پی ٹی آئی نے بڑا جھٹکا دیدیا
عدالتی سماعت کے بعد ڈاکٹر عظمیٰ خان نے روہی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمیں عدالتوں سے انصاف کی امید ہے ، ہمارے اوپر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں ۔
احد مجید نیازی کاکہناتھا کہ اینٹی کرپشن نے بنجر زمین کی 60 ارب روپے زمین کی اصل لاگت مقرر کی ہے ،صحرا میں موجود ایک کروڑ 14 لاکھ روپے فی کنال کا تخمینہ لگایا گیا جو بحریہ ٹاو¿ن کی زمین سے بھی مہنگا ہے ،ان کاکہناتھا کہ کیس بنتا ہی نہیں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو ریگستان کی زمین دیکھ کر مقدمہ خارج کردینا چاہئے، احد مجید نیازی نے کہاکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کریشن جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کرنے پہنچ گئے ، یہ صرف سیاسی کارروائی ہے جو چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک روس تجارت میں بڑی پیش رفت، 24 گھنٹوں میں دوسری بڑی خبرآگئی