لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ۔۔گرمی سےعوام نڈھال

Jun 12, 2021 | 12:36:PM
لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ۔۔گرمی سےعوام نڈھال
کیپشن: لوڈشیڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔چاروں صوبوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔گرمی سے عوام نڈھال ہو گئے۔

بار بار بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔ لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کے لئے نیپراکی دھمکی کام آئی اور نہ ہی وزیر توانائی کا وعدہ پورا ہوا۔لاہور،راولپنڈی،کراچی کے علاوہ پشاور میں بدترین لوڈشیڈنگ  کا سلسلہ متواتر جاری ہے،6،6 گھنٹے بجلی بند کئے جانے کیخلاف راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر شہریوں نے احتجاج کیا اور  ٹائرجلا کر سڑک کو بند کردیا جبکہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف پشاور کے ہزارخوانی اور دیگر علاقوں کے رہائشیوں نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کوئٹہ میں بھی 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پرعوام سراپا احتجاج ہیں۔گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی بندش کے باعث  کاروباری افراد نفسیاتی مریض بن گئے جبکہ بجلی نہ ہونے سے سکولوں میں بچے گرمی سے بے ہوش ہونے لگے۔

خیال رہےکہ وزیر توانائی حماد اظہر نے جمعہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ ختم کرنےکاوعدہ کیا تھا جو  وفا نہ سکا۔
یہ بھی پڑھیں:  اگرمہنگائی،بیروزگاری،غربت تاریخی ہےتو بجٹ کیسےعوامی ہوسکتاہے؟۔بلاول