صارفین کو پٹرول پر ریلیف ملنے کا امکان کم

Dec 12, 2023 | 10:30:AM
صارفین کو پٹرول پر ریلیف ملنے کا امکان کم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری  جبکہ پاکستان میں صارفین کو پٹرول پر ریلیف ملنے کا امکان کم ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کے ہدف میں 49 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے، اس اضافے کیلئے نیا آرڈیننس لائے جانے کا امکان ہے،رواں مالی سال لیوی ٹارگٹ میں 49ارب روپےکااضافہ کرتے ہوئے یہ ٹارگٹ 918 ارب روپے تک بڑھایا جائے گا، رواں مالی سال میں پیٹرولیم لیوی ٹارگٹ 869ارب روپے ہے۔

خیال رہے کہ حکومت اس وقت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے جو قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ حد ہے۔

 لیوی میں اس سے زائد اضافے کیلئے حکومت کو قانون تبدیل کرنا ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں 49 ارب روپے کے اضافے کیلئے آرڈیننس لائے جانے کا امکان ہے۔

شہریوں نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے  گھروں سے باہر نکل آئے

واضح رہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 281.34 روپے جبکہ ڈیزل 289.79روپے فی لیٹرکی سطح پر ہے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 15دسمبر کو کرے گی جس کا اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔