پاکستانی سفارتخانے نے سویڈن جانےکے خواہشمند افراد کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا

Apr 12, 2023 | 11:22:AM
پاکستانی سفارتخانے نے سویڈن جانےکے خواہشمند افراد کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں سویڈش سفارتخانہ بند ہونے کے بعد پاکستانی سفارتخانے نے سویڈن جانے کے خواہشمند حضرات کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔

قرآن پاک کی بے حرمتی اور نظرِ آتش کے دلخراش واقعے کے بعد اسلام آباد میں موجود سویڈش سفارتخانہ سکیورٹی خدشات کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ جس کے باعث سویڈن میں مقیم پاکستانی اور سویڈن کی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے خواہشمند طلب علموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی حوالے سے سویڈن میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر مشکلات کا سامنے کرنے والے افراد کو تھوڑا صبر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

مزید پڑھیں: مسلسل مہنگا ہونے کے بعد ڈالر سستا ہوگیا

سویڈن میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس سال بہت سے پاکستانی طلباء سویڈش یونیورسٹیوں کے لیے درخواست دے رہے ہیں، انہوں نے ہم سے اس بارے میں پوچھا ہے، ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ہی ویزا کے لیے اپلائی کر سکیں گے، تعلیم ہمارے دیرینہ تعلقات کا ایک اہم پہلو ہے اور طلباء دونوں ممالک کو آپس میں جوڑے رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں سویڈن سفارتخانہ بند ہے، مائیگریشن سیکشن بھی کسی قسم کی کوئی درخواست وصول نہیں کر رہا، اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی ڈاکومنٹ ہمارے سفارتخانے بھیج رہا ہے، ہم جانتے ہیں کہ اس سے اؔٓپ کو بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ہمارئے سٹاف اور درخواست گزاروں کی حفاظت ہماری اؤلین ترجیح ہے۔

ہم اس بارے میں کچھ بھی کہہ نہیں سکتے کہ سویڈش سفارتخانہ کب تک دوبارہ کھل جائے گا، لہٰذا کسی قسم کی معلومات کیلئے مائیگریشن ایجنسی سے رابطہ کریں۔