محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کارڈ ز بنانا بند کردیئے

Oct 11, 2023 | 16:46:PM
محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کارڈ ز بنانا بند کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) گاڑیاں رجسٹرڈ کرانے والوں کیلئے بری خبر،محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈز بنانا  بند  کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق  85لاکھ سے زائد کارڈز فراہم کرنے والی کمپنی نے کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد فیکٹری میں کام بند کردیا، ایکسائز ذرائع کے مطابق مئی میں کنٹریکٹ ختم ہونےکےبعد کنٹریکٹ میں عارضی توسیع کے بعد 4لاکھ کارڈز فراہم کرکے رپورٹ بھجوا  ئی گئی، جبکہ 80 ہزار سے زائد رجسٹریشن کارڈزکے3کروڑ سے زائد رقم بھی دینے کا مراسلہ بجھوا دیا گیا تھا۔

ایکسائزذرائع  کے مطابق  ان باکس کمپنی کے ساتھ 438روپے فی کارڈ فراہمی کا پانچ سالہ کنٹریکٹ کیا گیا تھا،محکمہ ایکسائزکی جانب سے  گزشتہ ماہ تاخیر سے ٹینڈر دیا گیا تھا جسکی تاحال ٹیکنیکل بڈ سے آگے کا پراسس شروع نہیں کیا جاسکا،سست روی چھپانےکےلئےمحکمہ ایکسائز  ورچوئل کارڈز کے حوالے سے بھی ورکنگ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان دو طرفہ تجارت میں 43 فیصد کمی

ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ   بروقت رجسٹریشن کارڈز کے حوالے سے فیصلہ نہ کیا گیا تونمبرپلیٹس کے بعد سمارٹ کارڈز کا بحران سنگین ہوجائےگا،شہریوں کی25لاکھ نمبرپلیٹس زیرالتوا ہیں جبکہ رجسٹریشن کارڈز بھی اڑھائی لاکھ زیرالتوا ہیں،رواں ماہ میں نمبرپلیٹس کاکنٹریکٹ بھی ختم ہوجانا ہے۔