24 گھنٹوں میں 26 ہزار 500 خاندانوں کو راشن بیگز فراہم کئے گئے: شرجیل میمن

Oct 11, 2022 | 12:08:PM
شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں مزید 26500 خاندانوں کو راشن بیگز فراہم کئے گئے ہیں
کیپشن: شرجیل میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں مزید 26500 خاندانوں کو راشن بیگز فراہم کئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قمبر شہداد کوٹ میں 1000 خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کئے گئے، اسی طرح دادو میں 2000، حیدرآباد 7000، مٹیاری 500، سجاول 1000، ٹھٹہ 1000، جیکب آباد 1000، لاڑکانہ 5000، شکارپور 800، سکھر 3500، سانگھڑ 2200 اور میرپور خاص میں 1500 خاندانوں کو راشن بیگز فراہم کئے گئے۔

 شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 15 لاکھ 28 ہزار 134 خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کئے جا چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق متاثرین میں مزید 1500 خیمے اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اب تک متاثرین کو 6 لاکھ 3 ہزار 719 خیمے، 5 لاکھ 35 ہزار 317 پلاسٹک ترپال، 31 لاکھ 40 ہزار 186 مچھر دانیاں، 8 لاکھ 733 لٹر منرل واٹر، ایک لاکھ 18 ہزار 123 پکے کھانے کی دیگیں اور دیگر سامان فراہم کیا جا چکا ہے۔

 شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 8628 متاثرین ریلیف کیمپوں سے اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں، اس وقت ریلیف کیمپوں میں 265039 متاثرین موجود ہیں، جن میں 76721 بچے اور 59915 خواتین شامل ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو دو وقت کا پکا کھانا اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں سے 779 قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں، 8422 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 59300 کیوسک اور اخراج 49900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، سکھر بیراج پر پانی کی آمد 47500 کیوسک اور اخراج 37000 کیوسک ہے، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 86200 کیوسک جبکہ اخراج 57500 کیوسک ہے۔