لاہور بورڈ:فیس ادائیگی کا نیا نظام اچانک نافذ،طلبا پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)لاہور بورڈ نے فیسوں کی ادائیگی کا نیا نظام اچانک نافذ کرنے پر کام شروع کر دیا ہے،جس سے سائلین کا وقت ضائع ہونے لگا ہے۔
نظام کی اچانک تبدیلی کے باعث بورڈ کی مختلف سروسز کی فیس جمع کروانے میں طلبا کو شدید مشکلات درپیش آ رہی ہیں۔
ایچ بی ایل کے علاوہ کسی اور بینک کی ایپلی کیشن سے فیس کی ادائیگی روک دی گئی ہے، جس کے باعث سینکڑوں سائلین کو لاہور بورڈ آکر فیس جمع کروانی پڑ رہی ہے۔
والدین کے مطابق ایک دن فیس جمع کروانے اور اگلے دن اس کی تصدیق کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:''گولڈ'' نے ہوش اڑا دیئے، فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار کا اضافہ ہوا؟