آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کو فیصلہ کن بنانے کیلئے قوانین میں تبدیلی کردی

Nov 11, 2022 | 19:42:PM
آئی سی سی، ٹی 20 ورلڈکپ فائنل، قوانین میں تبدیلی
کیپشن: جوزبٹلر اور بابراعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کو فیصلہ کن بنانے کیلئے قوانین میں تبدیلی کردی ،ناک آﺅٹ مرحلہ ، ضابطے کے مطابق 10 ،10 اوور کا میچ ہو گا،اتوار کو 30 منٹ کا اضافی وقت مختص کیا گیا ہے ۔
آئی سی سی نے کہاکہ پیرکو میچ کھیلنا پڑا تواسے یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ، کمیٹی نے کہاکہ پیر کو میچ کیلئے 2 کے بجائے 4 گھنٹے اضافی دستیاب ہوں گے ،اتوار کے بعد پیر کو بھی میچ نہ ہو سکا تو فائنلسٹ ٹیمیں مشترکہ چیمپئن ہوں گی 
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے،اتوار کو میلبرن میں 95 فیصد بارش کا امکان ، 15 سے 25 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے ۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 100 فیصد بارش کی اطلاعات ہیں ،ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کیلئے پیر بطور ریزرو ڈے رکھا گیا ہے ،محکمہ موسمیات نے پیر کو بھی 95 فیصد بارش کی پیشگوئی کی ہے،پیر کو 5 سے 10 ملی میٹر بارش کی اطلاعات ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ