تحریک انصاف کے ارکان سینیٹ کا سپریم کورٹ کے باہر علامتی دھرنا

اعظم سواتی کو انصاف دو کے نعرے،تحریک انصاف کے ارکان سینیٹ کا ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کرتے رہے 

Nov 11, 2022 | 12:10:PM
24 نیوز ,تحریک انصاف, اعظم سواتی ,حقیقی آزادی
کیپشن: پی ٹی آئی ارکان دھرنا دیے بیٹھے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )تحریک انصاف کے ارکان سینیٹ نے سپریم کورٹ کے باہر علامتی دھرنا دے دیا،تحریک انصاف کے ارکان سینیٹ کے اعظم سواتی کو انصاف دو کے نعرے،تحریک انصاف کے ارکان سینیٹ کا ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کرتے رہے  ،نعرے بازی،ارکان سینیٹ کا کہنا تھا کہ جب تک اعظم سواتی کو انصاف نہیں ملتا احتجاج جاری رہے گا۔

ادھر سینیٹ میں قائد ایوان شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ ایوان بالا کے تمام اراکین ملک کی اعلی عدلیہ کے سامنے کھڑے ہیں،ریاست تین ستونوں پر قائم ہے،ریاست کام کرتی ہے ایک ضابطے کے تحت جسے آئین پاکستان کہا جاتا ہے،اگر آئئن پاکستان کے تحت اداے نہ چلیں تو وہ ریاست نہیں چل سکتی،آج اس ریاست کا چہرہ شفیق ماں کا چہرہ نہیں لگتا۔

ضرور پڑھیں : حکومت نے نواز شریف کوسفارتی پاسپورٹ جاری کردیا

 انہوں نے کہا ہے کہ اعظم سواتی اس پارلیمان کے سینئر رکن ہیں،ان کے گھر میں چادر اور چار دیواری کے تحفظ کو پامال کیا گیا،ان کو کسٹوڈین ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا،انہیں ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، عمران خان نے قوم سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر کے دکھایا،حقیقی آزادی کے لیے انہوں نے اپنا خون بھی بہا کے دکھایا ہے،اتنے بڑے لیڈر کی بھی ایف آئی آر درج نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے باہر اپنا مقدمہ کے کے کھڑے ہیں،امید ہے انصاف ہوگا اور انصاف ہوتا نظر بھی آئے گا ،عمران خان کے معاملے بھی امید ہے عدلیہ اپنا کردار ادا کرے گی۔