مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا

Jul 11, 2026 | 20:04:PM
 مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کا  اعلان کیا ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا ’’بدلہ‘‘ لینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل  کو قرار دیا ہے۔ اس سے پہلے ایران کے پاسداران انقلاب کے سربراہ نے بھی سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں، سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ انتقام ایرانی عوام کا مطالبہ ہے اور اسے انجام دیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ذمہ داروں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ ان کی قیادت یا دیگر عہدیداروں پر منحصر نہیں ہے۔

یہ بیان امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے کی صورت میں سخت جوابی کارروائی کی وارننگ کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔ ایران کا نیا سپریم لیڈر مقرر ہونے کے بعد سے مجتبیٰ خامنہ ای عوام کے سامنے نہیں آئے ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا آج جو بیان فارس نیوز ایجنسی کے ذریعہ سامنے آیا ہے اس مین انہوں نے کہا کہ ہم شہید قائد اور ان دونوں جنگوں کے تمام شہدا کے خون کا بدلہ مجرم قاتلوں سے لینے کا عہد کرتے ہیں۔ یہ انتقام یقینی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  "آپریشن شعبان"  ؛آج مزید 7 خارجیوں  کو جہنم واصل کر دیا گیا، ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 102ہوگئی