9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

Jan 11, 2024 | 13:44:PM
9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز  نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کی طرف سے وکیل ملک فیصل اور شہباز کھوسہ پیش ہوئے۔

دوران سماعت پولیس نے عمران خان کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

عدالت نے عمران خان 9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور: فارماسیوٹیکل کمپنی کا کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزاء کا انکشاف

کیس کی سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔