پشاور: فارماسیوٹیکل کمپنی کا کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزاء کا انکشاف

Jan 11, 2024 | 13:18:PM
پشاور: فارماسیوٹیکل کمپنی کا کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزاء کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابرشہزادترک)پشاور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزاء کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈریپ نے ایم کے بی کمپنی کے کھانسی کے شربت واپس منگوا لیے ، ڈریپ کا کہنا ہے کہ کھانسی کے شربت میں تھائی لینڈ سے درآمد شدہ پروپلین گلائیکول نامی خام مال استعمال ہوا ہے ۔

ڈریپ کے مطابق  تھائی لینڈ سے درآمد شدہ پروپلین گلائیکول میں زہریلی کثافتوں کی مقدار 25 فیصد پائی گئی۔

ڈریپ کے مطابق تھائی لینڈ سے درآمد شدہ کھانسی کے شربت کا خام مال پورے ملک میں سپلائی ہوا، پورے ملک سے تھائی لینڈ درآمد شدہ خام مال واپس منگوا رہے ہیں۔

 ڈریپ حکام کے مطابق بدنیتی ثابت ہوئی تو ملوث افراد کے خلاف کریمنل کیس فائل کریں گے،زہریلے اجزا والے کھانسی کے شربت بنانے والی لاہور کی کمپنی کے خلاف بھی کریمنل کیس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس اور سرکاری ملازمین کا احتجاج ہنگاموں میں تبدیل، 15 افراد ہلاک

خیال رہے کہ  پاکستان میں سرد موسم کے باعث کھانسی کے شربت کی مانگ بہت بڑھ گئی ہے۔