غازی یونیورسٹی سکینڈل ،2پروفیسرزمعطل،اساتذہ نے کام چھوڑدیا،انتظامی عہدوں سے مستعفی

Aug 11, 2023 | 10:45:AM
 غازی یونیورسٹی سکینڈل ،2پروفیسرزمعطل،اساتذہ نے کام چھوڑدیا،انتظامی عہدوں سے مستعفی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاشر اشفاق) ضلع ڈیرہ غازی خان کی سرکاری یونیورسٹی میں پیش آنے والے شرمناک سکینڈل کے بعد غازی یونیورسٹی کے مزید دو پروفیسرز کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ سرکاری یونیورسٹی کے 15 سے زائد انتظامی افسران نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔ترجمان یونیورسٹی نے کسی بھی پروفیسر کا استعفیٰ آنے سے انکار کردیا ۔

غازی یونیورسٹی کے پروفیسرز نے ویڈیو بیان جاری کردیا، پروفیسرز نے وائس چانسلر کی جانب سے کی جانے والی کاروائیوں کو انتقامی کاروائیاں قرار دے کر احتجاجاً اپنی اضافی ذمہ داریوں سے مستفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے،ویڈیو بیان میں پروفیسرز کا کہنا تھا وائس چانسلر نے اپنی لوز ایڈمنسٹریشن کی وجہ سے مظلوم کے بجائے ظالم کا ساتھ دینے کی وجہ سے اس کیس کو بہت زیادہ خراب کیا،یونیورسٹی کی توقیر میں بہت بڑی کمی آئی ہے.

 ترجمان غازی یونیورسٹی کا کہنا ہے پروفیسرز موجودہ حالات کے تناظر میں جنسی ہراسگی میں ملوث پروفیسرز کو بچانے کے لیے اکھٹے ہوئے تھے،انہوں نے اپنا ویڈیو پیغام اور پریس ریلیز جاری کیے،جس میں وہ اپنی ذمہ داریوں سے استعفوں کا اعلان کر رہے ہیں جبکہ حقیقت میں وائس چانسلر آفس میں ان آفیسران و اساتازہ کرام میں سے کسی ایک کا بھی استعفیٰ جمع نہیں ہوا ہے۔

’ہمارے ادارے کو اس شرمناک سکینڈل سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے‘

دوسری جانب نجی تعلیمی ادارے غازی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انجئیرنگ اینڈ سائنسز کی انتظامیہ نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض شر پسند عناصر نام کی مماثلت کی وجہ سے ہمارے ادارے کو اس شرمناک سکینڈل سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، شرمناک سکینڈل سرکاری یونیورسٹی میں پیش آیا جبکہ غازی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنسز ڈیرہ غازیخان کا سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی ادارہ ہے جہاں ایسے واقعات کا تصور بھی محال ہے۔

ضرور پڑھیں:یوم آزادی ،14 اگست کوعدالتوں میں عام تعطیل کا اعلان 

نجی ویب سائٹ کے مطابق غازی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنسز کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں اعلی تعلیم کے معیاری ادارے کا فقدان تھا جس کی وجہ سے طلباء و طالبات کو شدید مشکلات درپیش تھیں، حالات کو دیکھتے ہوئے بزنس مین سردار عبدالکریم کھوسہ نے خطیر رقم سے اپنے آبائی ضلع میں غازی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ سائنسز کے نام سے سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی قائم کی جس نے چند ماہ کے دوران ہی صوبہ پنجاب کے چند بہترین اور مثالی تعلیمی اداروں کی فہرست میں اپنی جگہ بنا لی جبکہ ڈی جی خان اور گرد و نواح کے ہزاروں طلبا و طالبات کے روشن مستقبل کی نوید بن چکی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرکاری یونیورسٹی میں پیش آنے والے شرمناک سکینڈل کے بعد چند بدخواہ اور حاسدین غازی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ سائنسز سے جوڑنے کی احمقانہ کوششوں میں مصروف ہیں جس کی انتظامیہ شدید مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غازی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ ایند سائنسز ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہے جہاں ایسے شرمناک واقعات کا تصور بھی محال ہے، انتظامی حوالے سے چیک اینڈ بیلنس عالمی معیار کے مطابق مقرر کیا گیا جبکہ زیرو ٹالرنس پالیسی کی وجہ سے آج تک کسی طالب علم یا سٹاف کی جانب سے کوئی ایک شکایت بھی موصول نہیں ہوئی جو اس بات کی علامت ہے کہ تمام سٹاف اورفکیلیٹی ممبران اپنے معزز پیشے سے پوری دیانت داری سے وابستہ ہیں اور طلبا و طالبات کو علم کی روشنی سے منور کرنے میں مصروف عمل ہیں۔