28 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

Aug 11, 2021 | 21:10:PM
 28 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے راولپنڈی کے 28 مقامات کو کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹس قرار دیتے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن 10 دن تک جاری رہے گا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن، صادق آباد، ایئرپورٹ ہاو¿سنگ سوسائٹی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھوک علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، چوڑ ہڑپال، گلزار قائد، چکلالہ اسکیم تھری، ٹینچ بھاٹا میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق لالہ رخ، گلشن آباد، وارث خان، شمس آباد، شکریال بھی کورونا کے ہاٹ اسپاٹس قرار دیئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق امرپورہ، افشان کالونی، آریہ محلہ، اصغرمال، ڈھوک چودھریاں میں بھی لاک ڈاؤن ہوگا۔
 یہ بھی پڑھیں۔ امریکی وزیر دفاع کا جنرل باجوہ کو فون،خطے کی سکیورٹی پرتفصیلی بات چیت