وزیراعظم شہباز شریف کا لاہور اور فیصل آباد میں مفت آٹے کی تقسیم پر اظہار اطمینان

Apr 11, 2023 | 21:35:PM
وزیراعظم شہباز شریف کا لاہور اور فیصل آباد میں مفت آٹے کی تقسیم پر اظہار اطمینان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور اور فیصل آباد  میں مفت آٹے کی تقسیم کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا اور مقامی انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور اور فیصل آباد کے مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا ، جس دوران آئے مستحقین میں  آٹے کے تھیلے خود  تقسیم کئے جبکہ مستحقین سے صورت حال بھی  دریافت کی ۔

شہباز شریف نے آٹے کی مفت تقسیم کی فراہمی کےانتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا جبکہ  آٹے کے حصول میں شہریوں کو درپیش مسائل  کو موقع پر حل کرنے کی ہدایات دیں۔اس دورے کے دوران وزیرا عظم شہباز شریف کے ساتھ  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگرافسران بھی  موجود تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شکایت کرنے والی ایک ضعیف خاتون کا شناختی کارڈ خود سکین کروایا اور لائن میں لگائے بغیرآٹا فراہم کرنے کا حکم دیا، آٹا فراہمی کے بہترین انتظامات پر ڈویژنل کمشنرسلوت سعید ، ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر سمیت انتظامیہ کی محنت کو سراہا۔وزیراعظم نے  بتایا کہ حکومت کی جانب سے ہرخاندان کو 10 کلوآٹے کے 3 تھیلےتقسیم کئے جائے گے۔

پنجاب سمیت لاہور میں بھی ٹرکنگ پوائنٹس کے ذریعے اب تک لاکھوں شہری مفت آٹے کی سہولت سے مستفید ہو چکے ، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی صوبے بھر میں آٹے کی بلا تعطل تقسیم کو خود مانیڑ کر رہے ہیں تاکہ عوام کو آٹے کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ  ٹرکنگ پوائنٹس پر پہلے ہفتے کی نسبت رش میں نمایاں کمی آنے پر 9 پوائنٹس بند کر دئے گئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار مفت آٹا تقسیم کیا جارہا ہے، مفت آٹا کی تقسیم کا نظام   25 شعبان سے شروع ہوا جو  25 رمضان تک مفت  فراہم کیا جائے گا  جبکہ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے شکایت سیل بھی قائم کی گئی ہیں۔