گجرات :ہسپتال میں انتظامی غفلت ,وزیراعلی نے ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا

Oct 10, 2023 | 21:12:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درے نایاب ) عزیز شہید ہسپتال گجرات میں انتظامی غفلت پر وزیراعلی محسن نقوی کا سخت ایکشن۔ہسپتال کےایم ایس کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دےدیا۔

ہسپتال میں کھٹمل کی بھرمار ، ادویات باہر سے خریدنے اور ٹیسٹ باہر سے کروانے کی شکایات سامنے آئیں ۔وزیراعلی نے سائلین کی شکایات درست ہو نے پر ایم ایس کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا اورایم ایس شاہد حسین کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عزیر بھٹی شہید ہسپتال کو 50  کروڑ فنڈز سے اپ گریڈ کررہے ہیں، میری کوشش ہے جلد از جلد ڈی ایچ کیو کے کام مکمل کیا جائیگا۔  کافی شکایات ہیں سیکرٹری ہیلتھ سے اس پر بات کروں گا۔فنڈز چھپتے نہیں ہیں اگر نکلتے ہیں تو سب کو معلوم ہوجاتا ہے۔ آپ چیک کرسکتے کس کے نام کتنے فنڈز جاری ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی رپورٹ طلب کر لی اور شکایت پر ڈی سی گجرات کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔