کیا بھارتی خاتون پہلوان حملے میں ماری گئی،حقیقت کیا؟ ویڈیو سامنے آگئی

Nov 10, 2021 | 23:04:PM
بھارتی ،خاتون، پہلوان ،نیشا دھایا
کیپشن: بھارتی خاتون پہلوان نیشا دھایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست ہریانہ کی خاتون پہلوان نے بھائی سمیت حملے میں مارے جانے کی تردید کر دی ہے۔ نیشا دھایا نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے ہمراہ خیریت سے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشا  نامی خاتون ریسلر کے حوالے سے افواہ پھیل چکی تھی کہ وہ سونی پت کے علاقے حلال پور میں واقعہ سوشیل کمار اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے بھائی اور والدہ سمیت ہلاک ہوچکی ہیں تاہم نیشا نے ٹویٹر پر وضاحتی ویڈیو  جاری کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے ایسی کوئی بات نہیں وہ ان کی والدہ اور بھائی سب خیریت سے ہیں۔ نامعلوم افراد نے مذموم مقاصد کے تحت یہ افواہ پھیلائی ہے اور یہ کہ وہ سینئرز نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے گونڈہ جارہی ہیں۔نیشا نے کہا کہ میں نہیں جانتی  ان افواہوں کا کیا مقصد ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی پاگل ہو گیا۔۔ ویڈیو وائرل۔۔تحقیقاتی کیمٹی قائم