حکومت اب الیکشن سے نہیں بھاگ سکے گی، بلاول ۔۔ گیلانی کو مبارک

Mar 10, 2021 | 21:22:PM
   حکومت اب الیکشن سے نہیں بھاگ سکے گی، بلاول ۔۔ گیلانی کو مبارک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے اجرا  پر سید یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دی ہے ۔
 اپنے بیان میں مین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا آخری حربہ بھی ناکام ہوگیا، پی ٹی آئی حکومت اب الیکشن سے نہیں بھاگ سکے گی۔
 انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی ایک بار پھر سرخرو ہوئے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے3 مارچ کو ہونے والے سینٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تما م امیدواروں کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے48نو منتخب سینیٹرز میں پی ڈی ایم اے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی بھی شامل ہیں نوٹیفیکیشن میں فیصل واوڈا کو بھی کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ لیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔ ای سی پی نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی سینٹ میں کامیابی کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی تھی۔ تحریک انصاف نے ویڈیو اسکینڈل کی بنیاد پر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے بعد ازاں سناتے ہوئے پی ٹی ا?ئی کی استدعا کو مسترد کردیا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست کو 22 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔