وفاقی بجٹ: پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا

Jun 10, 2022 | 17:57:PM
پراپرٹی ٹیکس، اضافہ، خرید
کیپشن: پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے پراپرٹی کی خریدوفروخت پر عائد ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم انفرادی کاروبار کرنے والوں اور بچتوں پر ٹیکس میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ایک سال کے دوران پراپرٹی کی فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس 15 فیصد کردیا گیا ہے۔ جو کہ ہر سال ڈھائی فیصد کم کیا جائے گا اور 6 سال بعد یہ ٹیکس صفر ہوجائے گا۔ 

پراپرٹی کی خریدوفروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح ایک فیصد سے بڑھا کر 2 فیصد کردی گئی ہے۔ تاہم نان فائلرز پر یہ شرح 5 فیصد ہوگی۔ 

اسی طرح انفرادی کاروبار کرنیوالوں کے لیے انکم ٹیکس کی حد 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ کردی گئی ہے۔ بچت سکیموں کو ٹیکس شرح کم کرکے 10 فیصد سے 5 فیصد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کی طبعی موت یا قتل ؟؟ نیا پنڈوراباکس کھل گیا