ٹیکسی ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ ویڈیو دیکھنا مہنگا پڑ گیا

Jan 10, 2024 | 12:12:PM
ٹیکسی ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ ویڈیو دیکھنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ ویڈیو دیکھنا مہنگا پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس پر کے مطابق ایکس (ٹوئٹر) پر وینکت نامی صارف نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی ویڈیو شیئر کی جو گاڑی چلانے کے دوران اپنے موبائل فون پر ویڈیوز دیکھ رہا تھا۔

صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ"مجھے ان دنوں آن لائن ٹیکسی میں سفر کرنا غیر محفوظ لگ رہا ہے، آج کل کے ڈرائیورز کی ڈرائیونگ کے دوران لاپرواہی کسی خطرے کا سبب بن سکتی ہے جیسے کہ یہ ڈرائیور اپنا فون گود میں رکھ کر اس پر ویڈیوز دیکھ رہا ہے۔

وینکت نے پوسٹ میں ممبئی ٹریفک پولیس اور آن لائن ٹیکسی کمپنی کو بھی ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’یہ ممبئی میں ہورہا ہے، آپ اسے روکنے کے لیے کیا اقدامات کررہے ہیں؟ جس پر پولیس اور کمپنی کی جانب سے فوری جواب دیا گیا۔

ممبئی ٹریفک پولیس نے صارف سے مزید کارروائی کے لیے صحیح مقام کی تفصیلات مانگیں جس پر وینکت نے بتایا کہ یہ واقعہ مانکھرد سے ناوی ممبئی کی طرف واشی پل سے پہلے ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چوہے کی نفاست نے دنیا کو حیران کردیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دوسری جانب آن لائن ٹیکسی کمپنی نے بھی اس ٹویٹ پر ردعمل  دیتے ہوئے  وینکت  سے معذرت کی اور کہا کہ ایسا سلوک ناقابل قبول ہے اور ہم آپ کی حفاظت کو اولین  ترجیح دیتے ہیں۔

براہ کرم ایپ میں  اپنے رجسٹرڈ اکاؤنٹ اور  رابطے کی تفصیلات براہ راست پیغام کے ذریعے بھیجیں, ہماری حفاظتی ٹیم جلد ہی آپ سے رابطہ کرے گی۔