ن لیگ کی اعلیٰ سطحی قیادت کا اجلاس، پارٹی صدر شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو مبارک 

Dec 10, 2022 | 22:36:PM
وزیراعظم شہباز شریف، سینئر قیادت، اعلیٰ سطحی اجلاس،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا اور ملک وقوم کو درپیش مسائل پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ اجلاس نے ملک میں سیلاب کے نتیجے میں متاثرہ عوام کی بحالی کے عمل اور سردیوں کی آمد کی وجہ سے درپیش دقتوں کا بھی جائزہ لیا۔
 اجلاس نے 14 جون سے اب تک وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں اتحادی حکومت کی صوبائی حکومتوں ، وفاقی اور صوبائی اداروں کے اشتراک عمل سے سیلاب متاثرین کی فوری امداد، بے نظیر سپورٹ پروگرام کے ذریعے نقد رقوم سمیت خیموں ، کمبلوں، ادویات اور دیگر ضروری اشیاکی فراہمی کو سراہا۔ اس ضمن میں نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔ 
اجلاس نے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہی کے احساس کو اجاگر کرنے اور’ کوپ۔27‘اجلاس میں ”ڈیمیج اینڈ لاس“ فنڈ کے قیام کی بڑی کامیابی پر وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں تمام ٹیم اور اتحادی حکومت کی تحسین کی۔ اجلاس نے زور دیا کہ سردی کی آمد کے پیش نظر سیلاب متاثرین کی امداد کے عمل میں حتی المقدور تیزی لائی جائے۔ 
اجلاس نے ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی حکومتی کوششوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس نے قرار دیا کہ اگرچہ چار سال میں لائی معاشی تباہی چھ ماہ میں ختم نہیں ہوسکتی تاہم ملک کو معاشی دیوالیہ ہونے سے بچانے سے لے کر معاشی اشاریوں کی بہتری تک درست سمت کے تعین سے یہ توقع پیدا ہوگئی ہے کہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ اجلاس نے زور دے کر کہا کہ عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے کے لئے وزیراعظم شہبازشریف نے دن رات جس خلوص، دیانتداری اور قابلیت سے کام کیا ہے، وہ قابل تحسین ہے۔ 
اجلاس نے ’ڈیفیڈ‘ کی جھوٹی خبر شائع کرنے والے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے معافی مانگنے پر قائد محمد نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف اور شریف خاندان کو مبارک دی۔ اجلاس نے قرار دیا کہ برطانوی اخبار کی معافی شہبازشریف کی بے گناہی کا بین ثبوت ہے۔ لندن ہائی کورٹ میں باضابطہ کارروائی کا سامنا کرکے شہبازشریف نے جرات مند روایت قائم کی ہے۔ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرکے شہبازشریف نے ثابت کیا کہ ا±ن کا دامن صاف ہے۔ واضح ہوگیا کہ’ عمران خان اینڈ کمپنی‘ نے جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، مخالف سیاسی قائدین کی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کردار کشی کے لئے خبر پلانٹ کرائی، وزیراعظم کے اختیارات کا ناجائز استعمال کیاگیا۔ برطانیہ کی عدالت اور نیشنل کرائم ایجنسی کوبھی دھوکہ دیا۔ یہ پاکستان کی عالمی ساکھ تباہ کرنے، پورے پاکستان کو چور دکھانے ، خواتین، بچوں کی صحت و تعلیم، ترقیاتی منصوبوں اور زلزلہ متاثرین کے لئے عالمی امداد رکوانے کی گھناونی سازش تھی۔ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے جھوٹ کا پول پوری دنیا کے سامنے کھول دیا۔ پتہ چل گیا، کون ایمان دار، کون بے ایمان اور جھوٹا ہے۔ 
اجلاس نے پارٹی کے سینئر رہنما رانا ثنائ اللہ خاں کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کیس میں بریت کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارک دی۔ اجلاس نے قرار دیا کہ رانا ثنائ اللہ خاں کی بریت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے سابق فسطائی ذہنیت حکمران کے جھوٹ کو بے نقاب کیا اور ایک بے گناہ، دلیر اور اصول پسند نظریاتی سیاسی راہنما کو عوام اور قانون کی عدالت میں سرخرو وسربلند کیا۔ 
اجلاس رانا ثنا اللہ خاں کی قائد محمد نوازشریف، پارٹی صدر شہباز شریف اور جماعت سے غیر متزلزل وابستگی اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتا ہے۔ اجلاس پارٹی کے ان تمام راہنماو¿ں اور کارکنان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے اذیتیں، سختیاں، عقوبت، سزائے موت کی چکیوں، جعلی مقدمات کا بہادری سے سامنا کیا لیکن جھوٹ، فسطائیت، جبر اور سلیکٹڈ کے ظلم کے ڈر سے سر نہیں جھکایا۔ رانا ثنا اللہ سمیت دیگر بے گناہ باہمت سیاسی راہنماو¿ں اور کارکنان کو جیلوں میں بند کرنے والا آج خود نشان عبرت بن چکا ہے۔ پارٹی اس قرارداد کے ذریعے مرد آہن رانا ثنا اللہ کو سلام پیش کرتی ہے۔