اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون گفتگوہوئی ہے،اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون پر گفتگو ہوئی،دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زوردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا پرانے ٹیکس کیسز میں نئے جرمانوں پر اہم فیصلہ جاری