ایشیا کپ کی میزبانی کا معاملہ، چیئرمین پی سی بی نے بڑا اعلان کر دیا

Apr 10, 2023 | 12:36:PM
ایشیا کپ کی میزبانی کا معاملہ، چیئرمین پی سی بی نے بڑا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چئیر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوگا۔

چئیر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کرنے سے متعلق کہنا ہے کہ  پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوگا، ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے جو فیصلہ ہوگا اس کے اثرات ورلڈ کپ پر بھی پڑیں گے۔

مزید پڑھیں: میسی نے رونالڈو سے بڑا اعزاز چھین لیا 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت ایشیا کپ کے میچز کسی تیسرے ملک میں کھیلا تو یہی ماڈل ورلڈ کپ میں پاکستان کے لئے بھی ہوگا، ہم نے ان کو بتادیا ہے کہ ہماری حکومت اور عوام ہمارے موقف کے ساتھ ہیں۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے اگر بھارت پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستان بھی بھارت نہیں جائے گا۔ اب تو پاکستان میں سکیورٹی کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے، ساری ٹیمیں ہیاں آ چکی ہیں، اگر کوئی اور وجہ تو بھارتی کرکٹ بورڈ وہ بھی بتا دے، بس وہ یہ ہی کہتے ہیں کہ حکومت کی طرف سے اجازت نہیں ہے۔ اگر ان سے کہا جائے کہ کوئی حکومتی نوٹیفیکیشن دکھا دیں دیں تو کہتے ہیں کہ ایسا تو کچھ نہیں ہے بس ہم پاکستان آ کر نہیں کھیل سکتے، ہمارا یہ مؤقف ہے کہ اگر آپ اب آ کر نہیں کھیلیں گے تو کب کھیلیں گے؟ 

 ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ہمیں مجبور کر رہا ہے کہ جو طریقہ کار وہ استعمال کر رہے ہیں ہم بھی وہ ہی طریقہ کار استعمال کریں، ہماری بھی حکومت ہے، ہماری بھی عوامی رائے ہے، ہمارا بھی میڈیا ہے، جو سلوک آپ ہم سے کریں گے ہمیں بھی وہ ہی آپ سے کرنا پڑے گا، بھارتی بورڈ کرکٹ کو متاثر کر رہا ہے پھر اس سے کوئی اور بھی متاثر ہوا تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: 24 نیوز بنا ننھے کرکٹر احسن خان کی آواز، انڈر 13 میں کھیلنے کے امکان روشن

ان مزید کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور جے شاہ ایشن کرکٹ کونسل میں بھی ملاقات ہوئی ہے، اور بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں رسمی اور غیر رسمی میٹنگز بھی شامل ہیں، ان میٹنگنز میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ اگر بھارت پاکستان نہیں آتا کھیلنے تو دو وینیو ہوں گے، ایک پاکستان ہو گا اور دوسرا نیوٹرل وینیو ہو گا جس کو ہم طے کریں گے آپ ہم سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ نیوٹرل وینیو رکھ لیں لیکن حتمی فیصلہ ہمارا ہی ہوگا کیونکہ ہم میزبان ہیں۔ اگر آخر میں پاکستان انڈیا کا فائنل میچ ہو جاتا ہے تو وہ ہم نیوٹرل وینیو پر کروا دیں گے۔ 

اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے کہ اگر آپ ایشیا کپ کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گے تو یہ بھول جائیں کہ پاکستان ورلڈ کپ کے میچز انڈیا میں آ کر کھیلے گا اس معاملے میں توازن برقرار رکھنا پڑے گا، اگر پاکستان انڈیا کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوتے ہیں تو ہونے والا اضافی خرچ ایشین کرکٹ کونسل ادا کرے کیونکہ 80 فیصد آمدنی تو پاکستان انڈیا کے مقابلوں سے آتا ہے