سورج آگ برسانے لگا۔موسم گرم۔درجہ حرارت مزید بڑھ گیا

May 09, 2022 | 11:44:AM
سورج آگ برسانے لگا۔موسم گرم۔درجہ حرارت مزید بڑھ گیا
کیپشن: درجہ حرارت مزید بڑھ گیا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سورج آگ برسانے لگا،موسم مزید گرم ہو گیا،محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے   کی پیش گوئی کردی۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق  میدانے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔سبی میں آج درجہ حرارت 48 سے  50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر  علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ، کوئٹہ اور گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ، قلات میں  30 سے 32 ، گوادر اور جیونی میں  33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ قلات میں  30 سے 32ڈگری سینٹی گریڈ ، گوادر اور جیونی میں 33 سے 35ڈگری سینٹی گریڈ ، نوکنڈی میں 43 سے 45ڈگری سینٹی گریڈ ، تربت میں 44 سے 46ڈگری سینٹی گریڈ  درجہ حرارت رہنےکا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیںحمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف اپیل پر سماعت ۔ عدالت سے اہم خبر آ گئی